مانیٹرنگ ڈیسک : کورونا لاک ڈاؤن کےباعث گھروں میں محصور کئی افراد بوریت کاشکار ہورہے. انکی بوریت کودور کرنے کے لئے جرمنی نے "ڈرائیو ان سینما" کئ سہولت فراہم کی ہے.
ترک میڈیا کے مطابق جرمنی کےشہر اسین میں شہریوں کئ بوریت دور کرنے کے لئےڈرائیو ان سینما کی سہولت فراہم کی ہے جس سے لوگ فلموں سے لطف اندوز ہوسکیں گت.
ذرائع کےمطابق ڈرائیو ان سینما ایک ایسی جگہ ہے جہاں لوگ اپنی گاڑیوں میں بیٹھ کرہی فلم دیکھ سکتے ہیں.
ڈرائیو ان سینما کے ٹکٹس آن لائن فروخت کئے جارہے ہیں تاکہ شہریوں کوکسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو.
ڈرائیو ان سینما کے لئے صرف دو ہی افراد کو اجازت دی جائے گی جس میں بچے شامل نہیں ہیں. تاکہ کورونا کی احتیاطی تدابیر کو بھی اپنایا جائے.