دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 18 لاکھ 52 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار تک پہنچ چکی ہے تاہم 4 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔
يورپ میں عالمی وباء کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 75 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جن ميں سے 80 فيصد ہلاکتيں صرف چار ممالک اٹلی، اسپين، فرانس اور برطانيہ ميں ہوئيں۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے مزید 431 اموات ہوئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 19 ہزار 899 پر پہنچ گئی جب کہ اسپین میں مرنے والوں کی تعداد 17 ہزار 209 ہو گئی ہے۔ فرانس میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 561 ا،وات ہوئیں، اب تک 14 ہزار 393 افراد ہلاک اور ایک لاکھ 32 ہزار 591 متاثر ہو چکے ہیں۔
امریکا میں اب تک وائرس سے ساڑھے 5 لاکھ سے زیادہ امریکی متاثر ہوئے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد بائیس ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
جرمنی میں بھی عالمی وباء سے اب تک 3 ہزار 22 افراد ہلاک اور ایک لاکھ 27 ہزار 854 متاثر ہوچکے ہیں جب کہ برطانیہ میں 24 گھنٹوں میں مزید 737ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں، مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 612 ہو گئی جب کہ 84 ہزار 279 سے زائد متاثر ہیں۔