جمعہ, 22 نومبر 2024


فیس بک نےمیسنجرپرحد بندی لگادی

مانیٹرنگ ڈیسک : جھوٹی اور نقصان دہ معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیےفیس بک نے اپنے میسنجر میں پیغامات فارورڈ کرنے کی سہولت کو محدود کر دیا ہے۔
 
اب صارفین کوئی بھی چیز ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ صرف پانچ افراد یا گروپس کوبھیج سکتے ہیں۔
 
فیس بک میسنجر کے ڈائریکٹر پراڈکٹ مینجمنٹ جے سولیوان کا کہنا ہے کہ ایسی غلط معلومات جو کہ معاشرے میں انتشار کا باعث بن سکتی ہیں انہیں روکنے کے لیے میسنجر پر "فارورڈ لِمٹ "یعنی حدبندی لگائی گئی ہے۔
 
فیس بک نے یہ یہی پالیسی اس سے قبل دوسری مقبول ترین ایپ "واٹس ایپ "پر بھی نافذ کی تھی۔
 
یاد رہے کہ حالیہ رپورٹس میں سوشل میڈیا کمپنیوں بالخصوص فیس بک پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران وہ فیک نیوز یعنی جھوٹی خبروں اور معلومات کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب فیس بک نے فیک نیوز کو روکنے کے لیے واٹس ایپ کے بعد میسنجر پر بھی فارورڈ میسجز کو محدود کر دیا ہے۔
 
 
 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment