کیلیفورنیا: سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے صارفین کی جانب سےدیئےجانے والے جعلی تبصروں کےخلاف بڑا فیصلہ کرلیا۔
فیس بک اپنے پلیٹ فارم پر بزنس پیجز پر صارفین کی جانب سے دیے جانے والے جعلی تبصروں کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہا ہے۔کمپنی نے اس بڑے مسئلے سے نمٹنے کے لیے اپنی کمیونیٹی فِیڈ بیک پالیسی کو بھی اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔
فیس بک جہاں ممکنہ توہین آمزید ریویوز کے خلاف پہلے ہی اقدامات کر رہا ہے وہیں اس نئی پالیسی نے ان اصولوں کو الفاظ میں ڈھال دیا ہے۔
فیس بک کی نئی ہدایات بزنس پیجز کو ان کے گاہکوں کو مطمئن کرنے کے لیے پیش کی گئی سہولتوں کا ناجائز استعمال کرنے کے لیےلکھے جانے والےصارفین کے جعلی ریویوز سے بچائیں گی۔پیجز سے ان ریویوز کو بھی ہٹایا جائے گا جن کا اس بزنس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا یا اس میں نامناسب مواد ہوگا۔
اگر کوئی گاہک یا بزنس ان اصولوں کی خلاف ورزی کرتا ہے تو فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ ان کا تبصرہ ہٹا دے گا، کاروبار کی پروڈکٹ ٹیگز اورلِسٹنگ تک رسائی روک دے گا اور اس کے ساتھ کسی دوسری میٹا پروڈکٹس یا فیچرز تک رسائی معطل کردے گا یا پابندی عائد کردے گا۔
بار بار خلاف ورزی کرنے پر ممکنہ طور پر اس کے مرتکب ہونے والوں کے فیس بک اکاؤنٹس معطل ہوسکتے ہیں یا ان پر پابندی عائد ہو سکتی ہے۔