کراچی: جامعہ کراچی کےانسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈٹیکنالوجی کےسربراہ جاویداقبال کےمطابق عیدالفطرکےچاندکی پیدائش 11اور12مئی کےدرمیان ہوگی
تفصیلات کےمطابق رواں سال 30روزےہونگےجبکہ عیدالفطر14مئی کومنائی جائےگی جامعہ کراچی کےشعبہ انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈٹیکنالوجی کےسربراہ جاویداقبال کاکہناہے کہ اس بات کاقوی امکان ہےکہ رواں سال پورے30روزےہونگےجبکہ عیدلفطر14مئی کوہوگی کیونکہ شوال 1442ہجری کاچاند11اور12مئی کی درمیانی شب تقریباً 12بج کر1منٹ پرہوگاجب سورج 12مئی کوغروب ہوگاتواس وقت چاندکی عمر19گھنٹے31منٹ ہوگی غروب آفتاب اورغروب قمرکادرمیانی وقت صرف 36منٹ ہوگا.
غروب آفتاب کےوقت چاندافق سے6.5ڈگری پرہوگا لہٰذہ 12نئی کوچاند نظرآنےکاکوئی امکان نہیں.
چنانچہ رواں سال 30روزےہونگےجبکہ عیدالفطر14مئی کوہوگی