جمعہ, 19 اپریل 2024


آج سال کا طویل دن اورمختصرترین رات ہے

کراچی: آج پاکستان سمیت دنیا کے شمالی نصف کرے میں سال کا طویل ترین دن، جبکہ جنوبی نصف کرے میں مختصر ترین دن ہے۔

ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہےکہ آج 21 جون 2021، پیر کے روز سال کا طویل دن ہے جبکہ آج سال کی سب سے طویل رات ہوگی جسکی وجہ یہ ہے کہ زمین اپنے محور پر 23.5 ڈگری جھکی ہوئی ہے۔

اسی جھکاؤ کی وجہ سے، سورج کے گرد (مدار میں) گردش کے دوران ایک موقع ایسا آتا ہے کہ جب زمین کا ایک نصف کرہ، سورج کی طرف سب سے زیادہ جھکا ہوتا ہے جبکہ دوسرا حصہ اس کے مخالف سمت میں جھکا ہوتا ہے۔

شمالی نصف کرے کےلیے (جس میں پاکستان بھی واقع ہے) یہ موقع ہر سال 21 یا 22 جون کو آتا ہے جب اس کرے میں طویل ترین دن ہوتا ہے۔

اس کے برعکس جنوبی نصف کرے میں، یعنی جنوبی امریکا کے بیشتر ممالک، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں یہ سال کا مختصر ترین دن ہوتا ہے۔

فلکیات کی زبان میں یہ موقع ’’انقلابِ گرما‘‘ یا ’’گرمائی انقلاب‘‘ (summer solstice) ہے جس کے بعد شمالی نصف کرے میں دن کی لمبائی کم، جبکہ جنوبی کرے میں دن کی لمبائی زیادہ ہونے لگتی ہے۔

سال میں ایسا دوسرا موقع ’’انقلابِ سرما‘‘ یا ’’سرمائی انقلاب‘‘ (winter solstice) کہلاتا ہے جو ہر سال 21 سے 22 دسمبر کے روز واقع ہوتا ہے۔ اس سال کا انقلابِ سرما 21 دسمبر کو ہوگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment