کراچی: سرچ انجن گوگل نے معروف سماجی کارکن مرحومہ پروین رحمان کی 65 ویں سالگرہ پر ڈوڈل کے ذریعے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
پروین رحمان مشرقی پاکستان (موجودہ بنگلہ دیش) کے دارالحکومت ڈھاکا میں 22 جنوری سنہ 1957 میں پیدا ہوئیں۔ پروین رحمان ایک پاکستانی سماجی کارکن اور اورنگی پائلٹ پروجیکٹ ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر تھیں۔
کراچی میں اورنگی ٹاؤن پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کے قتل کی تحقیقات میں سامنے آنے والے انکشافات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ انہیں اجرتی قاتلوں نے 40 لاکھ روپے کے عوض قتل کیا تھا۔