راجہ اعظم خان نےصوبائی وزیرصحت کا چارج سنبھالنےکےبعد آر ایچ کیو ہسپتال سکردو میں زیر تعمیر ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیرصحت راجہ اعظم خان نے اپنی وزارت کاچارج سنبھالنے کے بعد آر ایچ کیو ہسپتال سکردو کا پہلا دورہ کیا ان کے ہمراہ کوآرڈنیٹر ٹو سی ایم یاسر تابان، ڈائریکٹر ہیلتھ، ایم ایس آر ایچ کیو سکردو ڈاکٹر اشرف اور دیگر محکمہ صحت کے آفیسران موجود تھے، اس موقع پر وزیر صحت راجہ اعظم خان نے آر ایچ کیو ہسپتال سکردو میں زیر تعمیر ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اورآر بی سی سینٹر ، ایم آر آئی روم ،سٹی سکین روم سمیت پورے ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔
اس موقع پر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر محمد اشرف نے تمام ترقیاتی کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی اور ہسپتال میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔منسٹر ہیلتھ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایم ایس ڈاکٹر اشرف اور ڈائریکٹر ہیلتھ نے آر ایچ کیو ہسپتال سکردو میں بہترین وترقی کی ہے ہسپتال میں ڈویلپمنٹ دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی، ہسپتال میں درپیش مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کرونگا آر ایچ کیو ہسپتال سکردو نام سکردو کا ہے مگر اس پر بوجھ پورے بلتستان ریجن کا ہے، اللہ کا شکر ہے ہمارے پاس بہترین ڈاکٹرز ہیں سب کے باہمی تعاون سے اس کو مزید بہتر بنائیں گے۔