سائنس (ایمز ٹی وی ) جاپانی سائنسدانوں نے ایک ایسی مصنوعی جلد بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے جس سے خون میں آکسیجن کی سطح معلوم کرنا ممکن ہو گیا ہے۔ مصنوعی جلد نے ابتدائی تجربات میں درست نتائج دیکر طب کی دنیا میں نئی راہیں کھول دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جاپان میں سائنسدانوں نے ایک نہایت باریک ”الیکٹرانک جلد“ بنائی ہے۔ اس کی خاص خوبی یہ ہے کہ یہ جسم کے ساتھ پیوست ہو کر خون میں آکسیجن کی درست سطح بارے آگاہ کرتی ہے۔ محققین کے مطابق اس تحقیق کا مقصد ایک ایسی جلد بنانا ہے جو سرجری کے دوران خون میں آکسیجن کی سطح بتاتی رہے۔ اس الیکٹرانک جلد میں مائیکرو الیکٹرانک کمپونیٹ موجود ہیں جو آکسیجن کی سطح کو سرخ، نیلے اور ہرے رنگوں سے ظاہر کرتے ہیں۔ یہ تحقیق ”سائنس ایڈوانس“ نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔ طبی ماہرین خون میں آکسیجن کی سطح بتانے والی ایجاد کو سرجری کی دنیا میں اہم پیشرفت قرار دے رہے ہیں
Leave a comment