ایمز ٹی وی (صحت) ایک حالیہ تحقیق کے مطابق دنیا میں تقریباً سوا دو ارب لوگ ایسے علاقوں میں آباد ہیں جہاں زکا وائرس پھیلنے کا خدشہ موجود ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحقیق دانوں نے دنیا کے ایسے علاقے جہاں زکا وائرس پھیلانے والا مچھر پنپ سکتا ہے کا تفصیلی نقشہ تیار کیا ہے۔ یہ جاننے کے بعد کہ زکا وائرس کے مچھروں کی افزائش کن جگہوں پر ہو سکتی ہے محققین کیلئے آسان ہو گیا ہے کہ وہ پیشگوئی کر سکیں کہ کون سے علاقے اس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ یہ تحقیق سائنسی رسالے ”ای لائف“ نے شائع کی ہے۔ خیال رہے کہ زکا وائرس Aedes aegyp نامی اک خاص مچھر سے پھیلتا ہے اور اس برس یہ عالمی سطح پر ایک خطرناک وبا کی صورت میں سامنے آیا ہے۔ محققین نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی امریکا کا ایک بہت بڑا علاقہ اس سے سب سے زیادہ متاثر ہو سکتا ہے اور تقریباً سوا دو ارب لوگ جو ان مذکورہ علاقوں میں رہتے ہیں انھیں اس وائرس سے خطرہ لاحق ہے۔ امریکا کے علاوہ ایشیا اور افریقہ میں بھی زکا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے
دنیا کے تقریباً سوا دو ارب افراد زکا وائرس کے نشانے پر ہیں :
- 25/04/2016
- K2_CATEGORY صحت و ٹیکنالوجی
- 1556 K2_VIEWS
Leave a comment