اتوار, 24 نومبر 2024


درجنوں میسچنگ ایپ رکھنے کی ضرورت نہیں

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)اس وقت کئی بہترین میسیجنگ ایپلی کیشنز دستیاب ہیں اور ہر کوئی اپنی پسند کی ایپ استعمال کرنا چاہتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہم تمام دوستوں، رشتے داروں سے رابطے میں رہنے کے لیے سب ہی چیٹنگ ایپلی کیشنز انسٹال رکھتے ہیں لیکن آپ کو پتا ہونا چاہیے کہ درجنوں ایپلی کیشنز کے اس جھنجھٹ کو صرف ایک پروگرام سے ختم بھی کیا جا سکتا ہے۔ فرانز ایک ایسا پروگرام ہے جس کے ذریعے 14 میسیجنگ ایپلی کیشنز کو ایک ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس لسٹ میں واٹس ایپ، فیس بک میسینجر، ٹیلی گرام، اسکائپ، ہپ چیٹ، گوگل ہینگ آؤٹس اور گریپ و دیگر نامی گرامی ایپلی کیشنز شامل ہیں۔ یہی نہیں اس میں کسی بھی میسیجنگ سروس کے ایک سے زائد اکاؤنٹس بھی شامل کیے جا سکتے ہیں۔ فرانز پروگرام پرائیویسی کی مکمل ضمانت دیتا ہے کہ آپ کے پیغامات آپ تک محدود رہتے ہیں یہ پروگرام انہیں اپنے سرور پر محفوظ نہیں کرتا۔ اسے آپ اس کی ویب سائٹ سے ونڈوز کے علاوہ میک کے لیے بھی مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment