اتوار, 24 نومبر 2024


زرعی زمین پر بارش ہوتی ہے تو بارشیں جنم لیتی ہیں

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی) ایک دلچسپ تحقیق کے مطابق کسی بنجر زمین کے مقابلے میں اگر کسی زرعی زمین پر بارش ہوتی ہے تو اس سے مزید بارشیں جنم لیتی ہیں۔ اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے ماہرین نے کہا ہے کہ جب بارش کھیتوں پر گرتی ہے تو زرخیز مٹی میں موجود مردہ پودوں اور کیڑے مکوڑوں کی باقیات اور کروڑوں خردبینی جاندار اوپر اٹھتے ہیں اس سے بادل بارش سے مزید بھر جاتے ہیں اور زمین پر برستے ہیں۔ واشنگٹن میں پیسفک نارتھ ویسٹ نیشنل لیبارٹری کے ماہرین نے اوکلاہوما کے زرخیز اور وسیع علاقے سے ہوا میں موجود ذرات جمع کرکے ان کو خردبین کے ذریعے دیکھا اور ثابت کیا کہ خود بارش سے بھی باریک ذرات ہوا میں پھیلتے ہیں جو خود بادلوں کی تشکیل پر اثر ڈالتے ہیں۔ ماہرین نے تمام نمونوں میں ان کھیتوں کے اوپر اڑنے والی گرد میں 0.5 مائیکرومیٹر کے گول ذرات نوٹ کیے جو کاربن، آکسیجن اور نائٹروجن پر مشتمل تھے اور زیادہ تر خود کھیتوں کی مٹی سے تعلق رکھتے تھے۔ ماہرین کے مطابق مٹی کے یہ ذرات پہلے بارش میں حل ہوجاتے ہیں، تیز بارش سے بلبلے بنتے ہیں جو اوپر اٹھ کر پھٹ جاتے ہیں اور یوں فضا میں نامیاتی مرکبات شامل ہوجاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ خصوصاً ہلکی معتدل بارش میں ایسا ہوتا ہے اور زیادہ بلبلے بنتے ہیں اس لیے اس سے ثابت ہوا کہ زرخیز زمین کے نامیاتی مرکبات فضا میں بلند ہوکر بارش برسانے والے بادل بناتے ہیں جس سے کھیتوں پر بارش سے مزید بارش پیدا ہوتی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment