منگل, 26 نومبر 2024


سائنسدان انٹارکٹیکا میں برف کی ریکارڈ کمی سے پریشان

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)امریکی ماہرین کے مطابق گزشتہ ماہ پورے آرکٹک خطے میں برف کی مقدار صرف ایک کروڑ 20 لاکھ مربع کلومیٹر دیکھی گئی جس سے 2004 میں کم ترین برف کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے، مئی میں نوٹ کی جانے والی برف میں اوسطاً 10 لاکھ مربع کلومیٹر کمی نوٹ کی گئی جو کیلیفورنیا کے 3 گنا رقبے کے برابر ہے، اس لحاظ سے سال 2016 میں آرکٹک میں کم ترین برف نوٹ کی گئی۔

نیشنل سنو اینڈ آئس ڈیٹا سینٹر کے ڈائریکٹر مارک سیریز کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس سے قبل ایسا نہیں دیکھا۔ این ایس آئی ڈی سی نے ناسا کی ایک تصویر بھی دکھائی جس میں کینیڈا کے اوپربیوفورٹ سمندرمیں برف کا ایک بہت بڑا ٹکڑا دیکھا جاسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق آرکٹک کا علاقہ موسمیاتی تبدیلیوں کا شکارہے، آرکٹک میں کم برف سے پورا سمندر ذیادہ حرارت جذب کرے گا اوراس تپش سے مزید برف پگھلے گی اوریہ سلسلہ چلتا رہے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment