منگل, 26 نومبر 2024


نقل کرنے والوں کیلئےآسانی

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)نقل کیلئے عقل کی ضرورت تو ہمیشہ ہی ضرورت پڑتی ہے لیکن اب عقل کیساتھ ٹیکنالوجی بھی نقل چوروں کا ساتھ دینے کیلیئے مارکیٹ میں موجود ہے، نالائق طالبعلموں کی مدد کیلیئے ایسے ایسے آلات بن چکے ہیں، کہ نگرانی پر معمور استاد شبہ کے باوجود بھی انہیں پکڑ نہیں پاتے۔ میرے ایک دوست کالج میں پڑھاتے ہیں، ایک دن مجھے بتانے لگے کہ انہیں امتحان میں ایک لڑکے پر نقل کا شبہ ہوا، اس کی تمام توجہ گھڑی پر مرکوز تھی، گھڑی کا جائزہ لیا گیا۔ ٹیکنالوجی کی معلومات رکھنے والوں نے بھی چیک کیا لیکن یہ صرف ایک گھڑی ہی قرار پائی، میرے دوست نے گھڑی کی تصویر لے کر مجھے بھیج دی۔ میں نے انٹرنیٹ پر تلاش کی تو پتہ چلا یہ گھڑی خاص نقل کے لیے بنائی گئی ہے۔ صرف یہ گھڑی ہی نہیں بلکہ اس جیسی کئی ڈیوائسز پاکستان میں آن لائن اور ای کامرس ویب سائٹس پر فروخت کی جا رہی ہیں۔ صرف پاکستانی ویب سائٹس ہی نہیں بلکہ انٹرنیشنل آن لائن اسٹورز پر بھی یہ آلات فروخت کے لیے موجود ہے۔ فروخت کرنے والوں نے اسے امتحانات میں نقل کے لیے آلات لکھ کر تشہیر کر رکھی ہے۔ بلکہ بیشتر اشتہارات میں ان آلات کو امتحانات میں کامیابی کی گارنٹی بھی لکھ رکھا ہے، چار گیگا بائٹس کی میموری والی اس گھڑی میں ٹیکسٹ فائلز کی بڑی تعداد میں محفوظ ہو سکتی۔۔۔ اور اسکی اسکرین پر فونٹ سائز چھوٹا ہونے کے باوجود اسے پڑھنا مشکل نہیں۔ ویب سائٹس پر اس گھڑی کے فوائد میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر انچارج پکڑ لے تو اس میں دیا گیا ایمرجینسی بٹن اسے واپس گھڑی کے موڈ میں لے آتا ہے اور دیکھنے والا کو یہ صرف گھڑی ہی دکھائی دیتی ہے۔ یوں تو اس گھڑی کی قیمت 2000 روپے سے شروع ہوتی ہے، لیکن جیسے جیسے فیچر زیادہ ہوں گے قیمت بھی زیادہ ہوتی جائے گی۔ ایک ویب سائٹ پر یہاں تک دعویٰ موجود ہے کہ گھڑی کی اسکرین پر لکھے ہوئے کو نقل کرنے والے کے علاوہ کوئی اور نہیں دیکھ سکتا ۔ تو اس کے لیے ایک مخصوص عینک بھی موجود ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment