ایمز ٹِ وی (فارن ڈیسک)
برازیل کے شہر ریو میں تقریبا 2000 جوڑوں کی اگزشتہ روز ایک ان ڈور اسپورٹس کمپلکس میں شادی ہوئی جو شہر کی تاريخ کی سب سے بڑی اجتماعی شادی تھی۔
لاطینی امریکہ کے اس شہر میں مقامی انتظامیہ کی کوششوں کے نتیجے میں اب یہ سالانہ تقریب بن چکی ہے جس میں کم آمدن والے طبقے سے ایسے افراد کی امداد کی جاتی ہے جو اپنی شادی کے اخراجات نہیں اٹھا سکتے۔
ایک اندازے کے مطابق اسٹیڈیم میں اس موقعے پر تقریباً 12 ہزار افراد جمع ہوئے تھے۔اس اجتماعی شادی کی تقریب میں شامل ہونے کے اہل وہ لوگ ہیں جن کی ماہانہ آمدنی ایک ہزار امریکی ڈالر سے کم ہو۔
اس اجتماعی تقریب کی صدارت رضاکارانہ طور پر سول ججوں نے کی، جبکہ مذہبی عیسائی رہنماؤں نے بھی رشتۂ ازدواج میں بندھنے والے جوڑوں کو دعائیں دیں۔
اس تقریب کا نام ’آئی ڈو ڈے‘ یعنی ’ہاں مجھے قبول ہے‘ کا نام دیا گیا ہے۔