ھفتہ, 23 نومبر 2024


یمن مسجد میں دھماکہ،3 افراد جاں بحق

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) یمن کے دارلحکومت صنعا میں بم میں دھماکہ ہوا ہے،دھماکے میں تین افراد جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

غیرملکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ صنعا کی ایک مسجد میں بم دھماکہ ہو اہے، دھماکے میں متعد افراد زخمی ہو گئے،جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی گئی جب کہ 12 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دھماکہ صنعا کےعلاقے سنعان میں ایک واقع ایک مسجد میں عشاء کی نماز کی ادائیگی کے دوران ہوا،دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریب واقع گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا،ریسکیو اداروں نے فوری طور جائے وقعہ ہر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا اآغاز کیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق بم دھماکے میں زخمی ہونے والے 16 افراد کو اسپتال لایا گیا گیا تھا جن میں سے 2 افراد راستے میں دم توڑ گئے تھے اور ایک شخص دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ہے جب کہ 12 سے زائد زخمی افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ ہوا کی مسجد میں دھماکہ نصب شدہ ڈیوائس سےکیا گیا تھا تاہم مقامی ذرائع کاکہناہےکہ دھماکہ گرینیڈ سے کیا گیا تا حال دھماکے کی نوعیت اور ساخت کا حتمی اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے۔

یاد رہے کہ 23 جولائی کو صنعا میں ایک اور مسجد کےباہر گرینیڈحملہ کیاگیاتھا جس میں متعدد افراد زخمی اور ہلاک ہو گئے تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment