جمعرات, 25 اپریل 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


لندن میں افغانستان کے معاملے پر دو روزہ کانفرنس آج سے شروع -

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

لندن میں افغانستان کے معاملے پر کانفرنس آج ہوگی-،وزیراعظم نوازشریف،افغان صدر،ڈیوڈکیمرون اورامریکی وزیر خارجہ جان کیری اس میں شرکت کریں گے،افغانستان کے بارے میں 3اور 4دسمبر کو ہونے والی اس اہم کانفرنس کا اہتمام،افغانستان اور برطانیہ نے مشترکہ طور پر کیا ۔ ۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری ،افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکیٹو عبد اللہ  بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔لندن پہنچنے پر وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ افغان صدر کے دورہ پاکستان میں مثبت پیش رفت ہوئی اور بہت اچھے فیصلے کیے گئے۔۔اس کانفرنس کے موقع پر 4 دسمبر کو امریکی وزیر خارجہ جان کیری وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے ۔ ،اس ملاقات میں افغان رہنما بھی موجود ہوں گے ،اس موقع پر دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ لندن کانفرنس میں وزیر اعظم کی شرکت اس بات کا اظہار ہےکہ پاکستان افغانستان میں امن ،استحکام میں عالمی کوششوں میں شریک ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment