ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)
واشنگٹن.......امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے جیٹ طیاروں نے مشرقی عراق میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ، امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کے ترجمان ریئر ایڈمرل جون کربی نے بتایا کہ ایرانی جیٹ طیاروں نے عراق کے مشرقی صوبے دیالہ میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ تاہم اس سلسلے امریکی فوج سے باہمی رابطہ نہیں تھا ۔پنٹاگون کے مطابق کارروائی میں امریکی ساختہ ایف 4 فینٹمز جیٹ طیارے استعمال کیے گئے ۔ یہ طیارے شاہ ایران کے دور میں خریدے گئے تھے۔ریئر ایڈمرل جان کربی کا کہنا تھا کہ داعش کے خلاف دیگر ملکوں سے فوجی معاونت عراقی حکومت کا حق ہے اور امریکا کا اس سے کوئی واسطہ نہیں ۔