ھفتہ, 23 نومبر 2024


اٹلی کی زمین لرز اُٹھی

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) اٹلی میں حکام کے مطابق ملک کے وسطی حصے میں آنے والے شدید زلزلے سے کم از کم 159 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ درجنوں تاحال لاپتہ ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ’’پیراگیا‘‘ شہر کے قریب جنوبی مشرق میں 76 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا اور اس کی گہرائی دس کلومیڑ تھی، زلزلے سے متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیربن گئیں،زلزلے کے بعد علاقے میں آفٹرشاکس بھی محسوس کیے گئے زلزلہ سے بڑی تعداد میں عمارتیں منہدم ہو گئیں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

اٹلی کے وزیراعظم میتیو رینزی نے کہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد حتمی نہیں ہے۔انہوں نے زلزلے سے متاثرہ علاقے کے دورے میں وعدہ کیا کہ کسی خاندان، کسی شہر اور کسی گاؤں کو اس آفات میں تہنا نہیں چھوڑا جائے گا۔

وزیراعظم میتیو رینزی نے زلزلے کے بعد فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں رات کے وقت امدادی کارروائیاں شروع کرنے پر امدادی کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

مقامی افراد کےمطابق روم میں عمارتیں 20 سیکنڈ تک لرزتی رہیں۔ شدید زلزلے کے بعد معمولی زلزلوں کے 80 جھٹکے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ اٹلی کے شہری دفاع کے ادارے نے اس زلزلے کو شدید قرار دیا ہے۔اٹلی کے حکام کے مطابق زلزلے میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 368 ہے۔

یاد رہے کہ 2009 میں اکویلا میں آنے والے زلزلے میں جو اٹلی میں بھی محسوس کیا گیا تھا،جس میں 300افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment