ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو ناپسندیدہ کہنے پر معذرت کر لی۔
امریکی صدارتی انتخابات کی تاریخ جوں جوں قریب آرہی ہیں،عوام کی زیادہ سے زیادہ حمایت حاصل کرنے کےلیے امیدواروں کے درمیان، الفاظ کی جنگ اور شعلہ بیانی بھی شدت اختیار کرتی جارہی ہے اور پھر اس پر ندامت کا اظہار بھی دیکھا جارہا ہے۔
ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے گزشتہ روزکہا تھا کہ ری پبلکن امیدوارڈونلڈ ٹرمپ کےآدھےحامی نسل پرست ہیں۔ٹرمپ نے ایک ایسے شخص کو کمپین چلانے کا چارج دیا ہے، جوسب سے زیادہ ناپسندیدہ ہے۔ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ بھی اپنی نفرت انگیزتقاریر اور الزام تراشیوں پر معذرت کرچکے ہیں۔