اتوار, 24 نومبر 2024


خطبہ حج

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے خطبہ حج میں کہا ہے کہ ایمان والوں سچی اور سیدھی بات کرو، اللہ کی دی گئیں نعمتوں کے بارے میں سوال ہوگا۔

مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا کہ نبیﷺ نے آج کے دن ہی خطبہ فرمایا،اسی دن اللہ نے فرمایا تمہارے لیے دین مکمل ہوگیا۔

خطبہ حج کے بعد حجاج کرام ظہر اور عصرکی قصر نماز اداکریں گے ۔ میدان عرفات میں ہی سورج غروب ہونے تک اللہ تعالیٰ کا ذکر، دعا اور استغفار کیا جائے گا۔ سورج غروب ہونے کے بعد حاجی مزدلفہ روانہ ہوں گے، فجر تک وہیں قیام کریں گے۔

10ذی الحج کو نماز فجر کے بعد سورج طلوع ہونے تک حجاج ذکر الٰہی اور دعا میں مصروف رہیں گے۔ پھرشیطان کو کنکریاں ماریں گے، جس کے بعد قربانی کی جائے گی، مرد اپنا سر منڈوائیں گے اور خواتین تھوڑے سے بال کٹوائیں گی۔

حجاج کرام طواف زیارت کے لیےمکہ جائیں گے۔ منیٰ واپس آکر وہاں11، 12 ذوالحج کی شب قیام کریں گے اورہر دن تینوں جمرات پر شیطانوں کو كنکریاں ماری جائیں گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment