ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکی صدر اوباما نے بحر اوقیانوس میں آبی حیات کی پہلی قومی پناہ گاہ قائم کرنیکا اعلان کر دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت نیو انگلینڈ کے امریکی شمال مشرقی علاقے میں تقریباً 12950 مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی زیر زمین گھاٹیوں اور پہاڑیوں کو محفوظ بنا دیا جائیگا، اگر ہم اْن سمندروں کو اپنی آئندہ نسلوں کیلئے محفوظ بنانا چاہتے ہیں تو پھر ہمیں جرأت کا مظاہرہ کرکے اس مقصد کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے پڑینگے ، صدر اوباما نے اس مقصد کیلئے فرمان پر دستخط کر دیے ہیں ، اس کے تحت شمال مشرقی علاقے کو محفوظ مقام کا درجہ مل گیا ہے ، اس علاقے میں ماہی گیری، معدنیات کی تلاش اور ڈرلنگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ، تاہم جھینگے اور ریڈ کریب کی صنعتوں کو سات برس کی چھوٹ دی گئی ہے۔
Leave a comment