ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم جاری ہیں، پیلٹ گن کے چھرے سرپرلگنے نویں جماعت کا طالب علم شہید ہوگیا، جس کے بعد شہداء کی تعداد 104 ہوگئی۔
بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف حریت رہنماؤں کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے،مقبوضہ کشمیر میں 71 ویں روز بھی صورتحال معمول پر نہ آ سکی ۔
احتجاج اور آزادی مارچ سے خوفزدہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے وادی کے10 اضلاع میں کرفیو نافذ کررکھا ہے ،سری نگر میں بھارتی فورسز کے مظالم میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا، نویں جماعت کے طالب علم کو سر پر چھرے مار کر شہید کیا گیا۔
حریت رہنماؤں کی اپیل پر آج بڈگام،کلگام اور کپواڑہ تک آزادی مارچ کیا جائے گا،حریت کانفرنس کی جانب سے وادی میں ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے 22 ستمبر تک بڑھا دیے گئے ہیں۔