اتوار, 24 نومبر 2024


نیویارک میں صحافیوں کے ساتھ ناشتہ پربات چیت


ایمز ٹی وی(نیویارک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کا ہر حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرنا اس کی عادت بن چکی ہے، کشمیر میں بھارتی مظالم سے متعلق ڈوزیئر امریکا کو بھی جمع کرارہے ہیں۔

یہ بات انہوں نے نیویارک میں صحافیوں کے ساتھ ناشتہ کرنے کے بعد ان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال انتہائی خراب ہے، 107 کشمیریوں کو شہید کردیا گیا ہے، ہزاورں لوگوں کو زخمی کیاگیا درجنوں کی بینائی چلی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی دنیا ہمارا نکتہ نظر سمجھنے کی کوشش کرے،دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں مظالم ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں اب میڈیا کو بھی پاکستان کا کیس بہتر انداز میں پیش کرنا ہوگا۔ کشمیر میں بھارتی ظلم کے شواہد فراہم کریں گے، اقوام متحدہ تحقیقات کرے، وزیراعظم

وزیراعظم کا کہنا تھا بھارت پاکستان کوتنہا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے لیکن بھارت پاکستان کو اکیلا نہیں کرسکتا، پاکستان کی معاشی صورتحال دن بدن بہتر ہوتی جارہی ہے ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا مؤقف بہت اہم ہے، چینی وزیر اعظم، نوازشریف سے ملاقات

قبل ازیں پاکستانی صحافیوں اور وزیراعظم نے ایک ساتھ ناشتہ کیا جس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں یہاں پاکستانی صحافیوں کو سننے کے لیے آیاہوں،صحافی بتائیں میرا اقوام متحدہ کا دورہ کیا رہا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment