اتوار, 24 نومبر 2024


اُڑی حملہ مسئلہ کشمیر میں تاخیر کی وجہ بن گیا

اُڑی حملہ مسئلہ کشمیر میں تاخیر کی وجہ بن گیا
ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) وزیر اعظم نواز شریف اقوام متحدہ میں پانچ روز تک کشمیر کا مقدمہ لڑنے کے بعد جمعے کو نیویارک سے لندن روانہ ہوگئے اور وزیراعظم کی میڈیا ٹیم کے ایک رکن کے مطابق لندن میں ہفتے کے آخری ایام گزارنے کے بعد وہ پیر کو وطن واپس پہنچیں گے۔
نواز شریف کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر کشمیر کا معاملہ ضرور اجاگر کیا گیا تاہم اگر 18 ستمبر کو انڈیا کے اُڑی فوجی کیمپ پر حملہ نہ ہوا ہوتا تو یہ مسئلہ زیادہ بہتر طریقے سے اٹھایا جاسکتا تھا۔
اس حملے سے قبل امریکا کے معروف اخبارات اور ٹی وی چینلز نے کشمیر کے حوالے سے خصوصی رپورٹس نشر کی تھیں جن میں ہندوستانی فوجیوں کے ہاتھوں 100 سے زائد کشمیریوں کی ہلاکتوں اور ہزاروں پر امن مظاہرین کے زخمی ہونے کی نشاندہی کی جارہی تھی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment