جمعہ, 22 نومبر 2024


پشاور میں ہونے والے سانحہ پر بھارت کے اسکولوں میں 2 منٹ کی خاموشی -

ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک)نئی دہلی میں  سانحہ پشاور کے غم میں بھارت کے اسکولوں میں آج 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔پاکستان کی طرح معصوم بچوں کی شہادت پر بھارت بھی سوگوار ہوگیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ہدایت پر متعدد اسکولوں میں سانحہ پشاور کی یاد میں2 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ، گجرات کے اسکولوں میں بچوں نے منہ پر سیاہ پٹیاں باندھیں اور دہشت گرد حملے کی مذمت کی ، بچوں نے بینر اٹھا رکھے تھے ، جس پر دہشت گردوں کی مذمت کی گئی تھی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment