ھفتہ, 23 نومبر 2024


امریکہ نے بھی بھارت کو پیغام دے دیا

ایمز ٹی وی (واشنگٹن) امریکہ نے بھارت کو پیغام دیا ہے کہ وہ پا کستان سی کشیدگی نہ بڑھائے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھارتی ہم منصب سشماسوراج کے ساتھ دو روز میں دو بار بات کی اور کشیدگی نہ بڑھانے کا کہا ۔ اڑی واقعہ کے بعد امریکہ کا بھارت سے پہلا رابطہ ہے۔ جان کیری نے سشما سوراج سے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کشدگی کو کم کیا جائے اور مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا جائے ۔

اس سے قابل امریکہ کی مشیر قومی سلامتی سوزن رائس نے بھارتی ہم منصب اجے دیول کو ٹیلی فون کر کے کہا تھا کہ پاکستان کے خلاف بھارتی مہم سے خطے میں امن و امان کا توازن بگڑرہا ہے لہذا بھارت خطے میں تناﺅ نہ بڑھائے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوزن رائس نے کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ پاکستان لشکر طیبہ سمیت ہراس تنظیم کے خلاف کاروائی کرے گا جسے اقوام متحدہ کے مطابق دہشتگرد قرار دے دیا گیا ہے ۔ امریکی صدربراک اوبامااس عزم پر قائم ہیں کہ دنیا بھر میں دہشتگردی کے مر تکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے گا۔ اے ایف پی کے مطابق کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کے بعد اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں۔

اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجر نے پاکستان کی حکومتوں سے کشید گی کم کرنے اور باہمی اختلافات پر امن طریقے اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر ذور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر میں کشید گی کی صورتحال پر تشویش ہے اور اس کے فوجی مبصر کیلئے فریقین سے رابطہ میں ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment