اتوار, 24 نومبر 2024


ایتھیوپیا میں پولیس کی فائرنگ اور بھگدڑ کے نتیجے میں 52 سے زائد افراد ہلاک

ایمز ٹی وی(انٹر نیشنل) ایتھیوپیا کے علاقے اورومیو میں لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی فائرنگ اور اس کے باعث بھگدڑ مچنے سے 52 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہزاروں افراد مذہبی تقریب میں شرکت کے لیے دارالحکومت ادیس ابابا سے 40 کلومیٹر دور علاقے بشوفتو میں جمع ہوئے۔ چند اطلاعات کے مطابق پولیس نے فائرنگ اس وقت کی جب حکومت مخالف مظاہرین نے پتھراوء اور بوتلیں پھینکنی شروع کیں۔ حکومت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی جانیں گئی ہیں، اس واقعے کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment