ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی حوالے سے الزامات کا سلسلہ رک نہ سکا اور اب دسواں جنسی اسکینڈل سامنے آگیا تاہم ٹرمپ جیت کے لیے پر امید ہیں اور انوکھی منطق نکالی ہے کہ اگر جیتے تب ہی نتائج تسلیم بھی کریں گے جبکہ اوباما نے ٹرمپ کو جمہوریت کے لیے خطرہ اور بائیڈن نے ری پبلکن امیدوار کے بیانات کو احمقانہ قرار دیا ہے ۔
جنسی حملےکاالزام لگانے والی ایک اور خاتون ٹرمپ کے سامنے آبیٹھی ہے۔ نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے 45 برس کی کیرینا ورجینیا نےالزام عائد کیا کہ ٹرمپ نےانیس سواٹھاسی میں یوایس اوپن ٹینس میچ کےموقع پر جنسی حملے کا نشانہ بنایا۔
الزامات کی بارش کے ماحول میں بھی ٹرمپ جیت کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ٹرمپ نے اب انوکھی منطق نکالی ہے کہ اگر الیکشن جیتے تب ہی نتائج مانیں گے ورنہ قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نےٹرمپ کی ریلیاں ثبوتاژکرنےکاالزام مستردکردیاہےاوراس بات سے انکار کیا کہ انہیں ڈیموکریٹ پارٹی کی کسی وڈیو کے بارے میں علم ہے ۔جبکہ صدراوباما نے کہا کہ دھاندلی کےالزامات اورالیکشن نتائج سےمتعلق بات کرکے ٹرمپ لوگوں کےذہنوں میں الیکشن کی قانونی حیثیت پرشک کےبیج بورہےہیں ۔
امریکاکے نائب صدر جوزف بائیڈن نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو انتہائی احمق قراردیااورکہاکہ کہ ٹرمپ کے بیانات جمہوری عمل کے لیے حقیقی خطرہ ہیں ۔