اتوار, 24 نومبر 2024


چین کا پاکستان کو اہم تحفہ

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) بھارتی اخبارنے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ چین نے پاکستان کو 5 بلین ڈالر مالیت کی 8لڑاکا آبدوزیں فروخت کرنے کی باضابطہ تصدیق کردی ہے،یہ چین کی پاکستان کےساتھ اب تک کی سب سے بڑافوجی معاہدہ ہوگا۔

بھارتی اخبار کے مطابق 8لڑاکا آبدوزوں میں سے 4آبدوزیں کراچی شپ یارڈ میں جب کہ دیگر چین میں بنائی جائیں گی، پہلی چار ڈیزل سےچلنے والی الیکٹریکل آبدوزیں 2023 جب کہ دیگر 2028 میں پاکستان کےحوالے کی جائیں گی اور لڑاکا آبدوزیں پاکستان بحریہ عرب میں بھارت کےمفادات سے نمٹنے کےلئے تعینات کرےگا۔

بھارتی اخبار کےمطابق پاک چین فوجی معاہدے سے متعلق میٹنگ بیجنگ میںچینی شپ بلڈنگ انڈسٹری کارپوریشن کےزیراہتمام منعقد ہوئی۔

پاکستان نے رواں سال کے آغازمیں فوجی معاہدے سے متعلق میٹنگ کااعلان کیاتھا، تاہم چین کی جانب سے اب تصدیق ہوئی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment