ھفتہ, 23 نومبر 2024


ہیٹی کی جیل سے قیدی فرار،پولیس پریشان

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) ہیٹی میں حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت سے 45 کلو میٹر دور واقع جیل سے 170 قید فرار ہو گئے ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ ان قیدیوں نے فرار سے قبل اسلحہ چرایا اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیبورٹی اہلکار اور ایک دوسرا قیدی ہلاک ہو گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے امن اہلکاروں کے تعاون سے ان مفرور قیدیوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔

ہیٹی کی حکومت نے اپنی ٹویٹ میں واقعے مزمت کرتے ہوئے تصدیق کی کہ جیل توڑی گئی۔
جسٹس منسٹر کیملے ایڈورڈ جونیئر نے خبر رساں ادارے روئٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا ’ایک اہلکار واقعے کے دوران مارا گیا جبکہ تین قیدی زخمی ہوئے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔‘

حکام کا کہنا ہے کہ گیارہ افراد کو دوبارہ گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ہیٹی کی جیلوں میں کافی رش ہوتا ہے اور یہ قیدی مقدے سے قبل ہی برسوں جیل ہیں میں اگزار دیتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment