ایمز ٹی وی(لندن )برطانیہ میں مسلمانوں نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مسجد کے دورے کی دعوت دیدی ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مسلمانوں نے اسلام میں اقلیتوں کے ساتھ رواداری کی تلقین کو عملی جامہ پہنا دیا ،مشرقی لندن میں واقع مسجد کے امام اور نمازیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دورے کے دعوت دیدی ۔ مسلمانوں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو بتانا چاہتے ہیں جس مذہب کے بارے مٰیں وہ اس قدر تعصب رکھتے ہیں اس میں رنگ نسل کی کوئی قید نہیں اور نہ ہی ہمارا مذہب کسی سے نفرت کی تلقین کرتا ہے
مسجد میں نماز ادا کرنے والے افراد اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ دنیا پر پابندیاں لگانے اور مسلمانوں کے ساتھ مذہبی منافرت کے باعث متنازع شخصیت ہیں لیکن ہم امریکی صدر کو اپنی مسجد میں آنے کی دعوت دے کر یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم کسی پر کوئی پابندی نہیں لگاتے ہمارے پاس عیسائی، ہندو اور دیگر غیر مذاہب کے افراد آتے ہیں۔ واضح رہے کہ لندن کے مسلمان مئیر صادق خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کی انتخابی مہم کے دوران معتصبانہ بیانات کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا