ھفتہ, 23 نومبر 2024


براک اوباما کا آخری دورہ اور محتاط انداز

 

ایمز ٹی وی(نیویار ک) موجودہ امریکی صدر براک اوباما نے اپنا آخری دورہ پلان کر لیا ۔

وائس آف امریکا کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی کے امریکی صدر براک اوباما نے 4 سالہ دور حکومت کے بعد بالآخر رخت سفر باندھ لیا ہے اور اب انہوں نے اپنا آخری بیرونی دورہ پلان کیا ہے جس میں وہ سب سے پہلے یونان جائیں گے جہاں وہ پارتھنون کا دورہ کریں گے اور ایتھنز میں عالمگیریت کے چیلنجوں پر اہم تقریر کریں گے۔

وہاں سے اوباما جرمنی کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ جمعرات کو چانسلر آنگلہ مرخیل سے باہمی امور پر ملاقات اور مشترکہ اخباری کانفرنس کریں گے۔ برلن میں وہ برطانیہ اور فرانس کے رہنماو¿ں سے بھی ملاقات کریں گے۔

براک اوباما برلن سے لیما جائیں گے جہاں پیرو میں وہ ایشیا پیسیفک معاشی تعاون (اے پی اِی سی) کے سربراہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔ سربراہ اجلاس کے احاطے سے باہر، ہفتے کو اوباما چینی صدر شی جنپنگ سے باہمی امور پر ملاقات کریں گے جبکہ اتوار کو آسٹریلیا کے وزیر اعظم مالکم ٹرنب بل سے ملیں گے۔

ری پبلیکن امیدوار، ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد، امریکہ کے صدر کی حیثیت سے براک اوباما اپنے آخری بیرونی دورے کے دوران زیادہ محتاط انداز اپنائیں گے جن کی جانب سے اوباما کی کچھ ترجیحات کو منسوخ کیے جانے کے وعدے دنیا کے متعدد حصوں میں تشویش کا باعث بنے ہوئے ہیں۔

اوباما کے بیرون ملک دورے کے بارے میں جمعے کے روز قومی سلامتی کے معاون مشیر، بین رہوڈز نے کانفرنس کال پر اخباری نمائندوں کو آگاہ کیا۔رہوڈز نے اس بات سے اتفاق کیا کہ عالمی رہنماو¿ں کے ذہن پر ٹرمپ کے غیر متوقع انتخاب اور اِس کے نتیجے میں باہمی تعلقات اور بین الاقوامی سمجھوتوں پر اثرات پڑ سکتے ہیں

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment