اتوار, 24 نومبر 2024


آمرانہ حکومت نے عوامی احتجاج کو نظر انداز کردیا


ایمز ٹی وی(قاہرہ) مصر کی پارلیمنٹ میں سعودی عرب کے ساتھ بحری حدود کی حد بندی کی قرار داد پیش کردی گئی۔

مصر اور سعودی عرب کے درمیان ازسرنوبحری حد بندی کا معاہدہ 8 ماہ قبل طے پایا تھا، جس کے تحت مصر نے بحیرہ احمر میں واقع دو جزیروں تیران اور صنافیر کو سعودی عرب کے حوالے کردیا تھا۔ مصر میں لاکھوں لوگوں نے سعودی عرب کو جزیرے دینے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے تاہم مصر کی آمرانہ حکومت نے عوامی احتجاج کو نظر انداز کردیا تھا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment