اتوار, 24 نومبر 2024


بغداد میں 2دھماکوں سے 27افراد لقمہ اجل بن گئے


ایمز ٹی وی(بغداد ) عراقی دارالحکومت بغداد میں 2دھماکوں سے27افراد جاں بحق ہو گئے ۔

پریس ٹی وی کے مطابق وسطی بغدا یکے بعد دیگرے دھماکوں سے گونج اٹھا جس کے باعث خواتین اور بچوں سمیت کم سے کم 27افراد لقمہ اجل بن گئے اور 38زخمی ہیں جنہیں ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔


تخریب کاروں نے بغداد کے علاقے ال سینک میں واقع ایک مارکیٹ کو نشانہ بنایا جہاں دھماکو ں کے بعد آگ لگ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ پہلا دھماکا ایک کار میں نصب دھماکہ خیز مواد سے کیا گیا جبکہ دوسرا دھماکا اس وقت کیا گیا جب پہلے دھماکے سے زخمی ہونے والوں کو ریسکیو کیا جا رہا تھا۔ حملوں کی فوری طور پر کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ۔حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment