اتوار, 24 نومبر 2024


ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر 2 لاکھ کا چالان

 

ایمز ٹی وی(دبئی ) یورپی ملک سے تعلق رکھنے والی خاتون ڈرائیور نے دبئی میں ایک گھنٹے کے اندر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے

جس پر پولیس نے خاتون کو حراست میں لیا تو اس نے خود کو نفسیاتی دباﺅ میں مبتلا قرار دے دیا ۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دبئی میں بار بار ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کی مرتکب غیرملکی خاتون ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لیا تو اس نے کہا کہ وہ نفسیاتی دباو¿ کا شکار ہے اور اس کا موڈ ٹھیک نہیں ہے۔دبئی ٹریفک پولیس کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر سیف مہیر المزروعی نے میڈیا کو بتایا کہ خاتون کو ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر چالان مرکزی شاہراہ الشیخ زاید پر 220 سے 240 کلو میٹر کی رفتار سے گاڑی چلانے پر کیے گئے ہیں۔

اخبار’البیان‘ کے مطابق ایک گھنٹے میں 19 بار ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر چالان کا یہ منفرد واقعہ ہے۔ یہ اس لیے بھی دلچسپ ہے کہ اس خلاف ورزی کی مرتکب ایک خاتون ہوئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک قانون کی بار بار خلاف ورزی کرنے والی خاتون کو حراست میں لیا گیا اس کا موڈ خراب تھا اور وہ اپنا نفسیاتی معائنہ کرانے ہسپتال جانا چاہتی تھی۔ دبئی ٹریفک پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ 200 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار میں گاڑی چلانے پر 1000 درہم جرمانہ اور دو ماہ کے لیے گاڑی ضبط کی جاتی ہے۔ خلاف ورزی کا سلسلہ بار بار ہو تو گاڑی تین سال کے لیے ضبط کی جاسکتی ہے۔دبئی ٹریفک پولیس کے مطابق گذشتہ ماہ ٹریفک کے 2765 واقعات پیش آئے جن میں 184 افراد ہلاک اور 1830 زخمی ہوگئے تھے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment