ایمز ٹی وی(ریاض) سعودی وزارت خارجہ نے ملک میں داخلے کے لیے تجارتی ویزوں کے حصول کے واسطے اقدامات کو آسان اور تیز تر بنانے کے طریقے کار کی منظوری دے دی
۔اس نئی پیش رفت کے نتیجے میں سعودی عرب کا دورہ کرنے کے خواہش مند غیر ملکی سرمایہ کار اپنا پاسپورٹ دینے سے 24گھنٹوں کے اندر ویزا حاصل کرسکیں گے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ”العربیہ ڈاٹ نیٹ“کے مطابق سعودی اقتصادی اور ترقیاتی امور کی کونسل کی ہدایت پر منظور کیے جانے والے نئے انتظامات کے مطابق تجارتی مقاصد کے ویزوں کو تین درجوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔
ان میں مملکت میں کام کرنے والی تجارتی تنصیب کے لیے ویزا ، کاروباری حضرات اور تاجروں کے لیے ویزا اور تجاری وفود کے دورے کے لیے ویزا شامل ہیں۔
کاروباری حضرات اور تجارتی وفود کے لیے ویزوں کی پالیسی پر تو یکم جنوری 2017 سے عمل درآمد شروع ہوچکا ہے جب کہ مملکت میں کام کرنے والی تجارتی تنصیبات کے لیے دورے کے ویزے
دیے جانے کا سلسلہ آئندہ چند روز میں شروع کر دیا جائے گا۔تجارتی تنصیبات کے لیے ویزوں کے اجراءکی کارروائی متعلقہ اداروں کے درمیان الیکٹرانک رابطے کے ذریعے ہی عمل میں لائی جاتی ہے۔
اس سلسلے میں چیمبرز آف کامرس سے دعوت ناموں کی تصدیق کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔کاروباری حضرات کے لیے ویزوں کے سلسلے میں جنرل انویسٹمنٹ اتھارٹی ان حضرات سے رابطہ رکھتی ہے جن کو ویزے جاری کر دیے گئے ہوتے ہیں تاکہ مملکت میں سرماریہ کاری کے مواقع سے ان افراد کو آگاہ کیا جا سکے