ایمز ٹی وی(واشگنٹن) اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی بستی تعمیر کرنے کی منظوری دیدی ۔
ڈونلڈٹرمپ کے صدارتی حلف اٹھانے کے بعد اسرائیل نے مقبوضہ مشرقی بیت القدس میں6سو مکانات پر مشتمل یہودی بستی کی تعمیر کی منظوری دیدی۔
مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں یہودی بستی کی تعمیر کی منظوری سلامتی کونسل کی قرارداد کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی درخواست پر ملتوی کی گئی تھی۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غرب اردن میں غیر قانونی بستیوں کے قیام کے خلاف قراردادمنظور کی تھی اور یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔
دوسری جانب اسرائیلی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ وائٹ ہاو¿س ایک روز میں اپنا سفارتخانہ تل ابیب سے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس منتقل کردے گا