ھفتہ, 23 نومبر 2024


ہٹلر کے زیر استعمال ٹیلی فون کی نیلامی 19فروری کو کی جائیگی

 

ایمز ٹی وی(واشنگٹن) امریکا میں ایڈولف ہٹلر کے زیر استعمال رہنے والا 'ٹیلی فون 'نیلامی کے لیے پیش کردیا گیا،امریکی ریاست میری لینڈ میں ہٹلر کے زیر استعمال رہنے والے اس نایاب ٹیلی فون کی نیلامی 19فروری کو کی جائیگی ،ہٹلر کے زیر استعمال ٹیلی فون اتنی بیش قیمت میں فروخت ہونے کی توقع کی جا رہی ہے کہ سوچ کر ہی آدمی کا دماغ چکرا جائے ۔
ایڈولف ہٹلر کے زیر استعمال رہنے والا یہ ٹیلی فون ایک اندازے کے مطابق دولاکھ ڈالر سے تین لاکھ ڈالر تک ( یعنی پاکستانی تین کروڑ روپےسے زائد ) نیلام ہونے کی توقع ہے۔بتایا جاتا ہے کہ یہ وہی فون ہے جس پر نازی رہنما دوران جنگ اپنے جنرلوں کو فوجی احکامات جاری کیا کرتے تھے جبکہ اسی فون سے ہٹلر نے اپنے آخری احکامات اپنے گارڈز اور قریبی لوگوں کو برلن کے خفیہ مرکز سے جاری کیے تھے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment