ایمز ٹی وی(لاہور) لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ حکومت کو نیلامی کی شرائط طے کرنے کا اختیار ہے، عدالت کو ٹینڈرز کی شرائط کے عدالتی جائزہ کا اختیار نہیں، جسٹس عائشہ اے ملک نے یہ ریمارکس ایل پی جی کی نیلامی کی شرائط اور سگنیچر بونس کے خلاف دائرمارکیٹنگ کمپنیوں کی درخواستیں خارج کرتے ہوئے دیئے ۔
فاضل جج نے تیز گیس سمیت دیگر کمپنیوں کی درخواستوں پر تفصیلی فیصلہ جاری کیاہے، عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ او جی ڈی سی ایل شفافیت کی بنیاد پر ایل پی جی کی نیلامی کا حق رکھتی ہے، کمپنیاں حکومت پر مرضی کا ٹینڈر دینے کا دباﺅ نہیں ڈال سکتیں، مرضی کا ٹینڈر جاری کروانا کمپنیوں کا بنیادی حق نہیں ہے، حکومت کا عائد کردہ سگنیچر بونس قانونی ہے، سگنیچر بونس کا ایل پی جی کے عام صارف پر اثر نہیں پڑے گا، سگنیچر بونس کا صرف ٹینڈرز کی لاگت سے تعلق ہے، مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی نیلامی کے ٹینڈرز کی شرائط اور سگنیچر بونس کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا