ھفتہ, 23 نومبر 2024


اٖفغانستان کی سرزمین استعمال ہوئی ،نواز شریف

 

ایمز ٹی وی(انقرہ) وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے ترکی میں صحافیوں کے سوال کہ پانامہ کیس پر جو بھی فیصلہ ہوگا کیا تمام فریقین اسے قبول کریں گے؟ کے جواب میں کہا کہ ”میں اور کہہ بھی کیا سکتا ہوں،کسی کی برائی نہیں کرنا چاہتا،مخالفین صرف باتیں ہی کرسکتے ہیں“۔
وزیراعظم نے ترکی میں صحافیوں سے ناشتے پر غیر رسمی گفتگو کی اور اس موقع پر پانامہ کے فیصلے کے سوال پر وزیراعظم نے جواب دیا کہ میں اس معاملے میں اور کہہ بھی کیا سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں اٖفغانستان کی سرزمین استعمال ہوئی مگر افغانستان الزامات کی بوچھاڑ کرتا ہے اور ہم نے ایسا نہیں کیا۔وزیراعظم نے ترکی کا دورہ مکمل کرلیا ہے۔یادرہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم صحافی کےپانامہ کے متعلق سوال کو ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ گول کر گئے تھے اور کہا تھا کہ جو کام کرنے آیا ہوں پہلے وہ کرنے دیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت مکمل کرلی گئی ہے اور مقدمے کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے جو کہ بعد میں سنایا جائے گا

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment