ایمز ٹی وی(لاہور) نیب ریفرنسز سے وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف سمیت شریف خاندان کی بریت کو لاہور ہائیکورٹ کے روبرو چیلنج کر دیا گیاہے،شہری محمود اختر نقوی نے شریف خاندان کی بریت کے خلاف دائر اس آئینی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ احتساب عدالت نے شریف خاندان کو اتفاق فاﺅنڈری ریفرنسز سے بری کیا تاہم چیرمین نیب قمرالزمان نے قانون کے منافی شریف خاندان کی بریت کے خلاف اپیل دائر نہیں کی۔
درخواست گزار نے الزام عائد کیا کہ شریف خاندان کی بریت کے خلاف اپیل دائر نہ کر کے چیئرمین نیب نے اپنی بدنیتی ثابت کی۔ اس کے علاوہ ریکارڈ کے مطابق شریف خاندان تاحال نیشنل بینک کے قرضوں کا ڈیفالٹر ہے، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ شریف خاندان کی نیب ریفرنسز سے بریت کا تفصیلی ریکارڈ طلب کیا جائے اور ہائیکورٹ ازخود شریف خاندان کی بریت کے خلاف مقدمات کی سماعت کرے