جمعہ, 22 نومبر 2024


وزیر اعظم کی جانب سے ہانگ کانگ کو سی پیک میں شمولیت کی پیش کش

 

ایمزٹی وی (ہانگ کانگ)وزیراعظم نواز شریف سے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو لی چن یانگ نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان پرانے تجارتی تعلقات قائم ہیں اور ہانگ کانگ کی مختلف کمپنیوں کے مستقل دفاتر بھی پاکستان میں قائم ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کار دوست ملک ہے اور ہانگ کانگ کے سرمایہ کار پاکستان میں کاروبار سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں، ہانگ کانگ کے تاجر سی پیک میں بھی حصہ لیں جب کہ ون بیلٹ ون روڈ چینی قیادت کا بڑا وژن ہے۔
ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے سی پیک میں سرمایہ کاری کی پیش کش پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور ہانگ کانگ مختلف شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں۔ لی چن یانگ نے بھی پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان اقتصاد تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment

comments37