ایمزٹی وی (بیجنگ)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ کشمیر کے معاملے پر پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے جو کہ تشویش ناک بات ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق چین نے پاک بھارت تعلقات میں بہتری لانے کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق بیجنگ میں چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان گنگ شوانگ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کی توجہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال کی طرف ہی ہے۔ کنٹرول لائن پر ٹکراو سے پاک بھارت میں امن و استحکام خطرے میں پڑسکتا ہے۔ دونوں ممالک میں امن لانے کیلئے چین ثالثی کا کردار ادا کر سکتا ہے۔