ھفتہ, 23 نومبر 2024


منی لانڈرنگ اور کرپشن پر سابق صدر کو قید کی سزا

یمز ٹی وی (برازیل) برازیل کی عدالت نے سابق صدر لو لا ڈی کو منی لانڈرنگ اور کرپشن کے الزامات میں مجرم قرار دیتے ہوئے ساڑھے 9 سال قید کی سزا سنا دی ۔

لو لا ڈی سلوا نے برازیل کی نجی تعمیراتی کمپنی " او اے ایس " سے 10لاکھ ڈاکر سے زیادہ مالیت کا ایک فلیٹ بطور رشوت وصول کیاتھا ، جس کے بدلے 'او اے ایس ' کو سرکاری تیل کمپنی "پیٹرو براس" میں بڑے ٹھیکے دیے گئے۔اس مقدمے کی تحقیقات تین سال تک جاری رہی جبکہ سابق صدر کو سزا کے خلاف اپیل کا حق بھی حاصل ہے۔ ادھر لو لا کے وکلاءکا کہنا ہے کہ سابق صدر کو ناکافی شواہد کے با وجود سزا سنا دی گئی اور وہ بے قصور ہیں ،ا

نہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ برازیل میں 2018 میں الیکشن ہونے والے ہیں اور لو لا ڈی سلوا کا کہنا ہے کہ انہیں الیکشنلڑنے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ واضح رہے کے لو لا ڈی سلوا برازیل کے دو بار صدر رہ چکے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment