ایمزٹی وی (اسلام آباد)افغانستان میں تعینات امریکی فوج کے کمانڈر امریکا جنرل جان نکلسن کا کہنا ہے پاکستانی فوج نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا ، پاک امریکا تعلقات اس وقت تاریخ میں نازک موڑ پر پہنچ چکے ہیں۔ افغانستان میں تعینات امریکی فوج کے کمانڈر جنرل نکلسن نے امریکی اخبار کو انٹرویو میں کہا ہے پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانی فوج نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا ، اس لڑائی میں پاک فوج کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ خطاب کے حوالے سے جنرل نکلسن نے انکی پاکستان سے متعلق پالیسی پر بات نہیں کی ، انہوں نے کہا پاکستان اور امریکا تعلقات نازک موڑ پر پہنچ چکے ہیں ، اس صورتحال میں واشنگٹن اور اسلام آباد کو ایک دوسرے کو اعتماد میں لینا ہو گا اور مشترکہ کوششوں سے کنٹرول کرنا ہوگا۔ افغانستان کے حوالے سے جنرل نکلسن نے کہا کہ حالات کے مطابق فیصلہ کریں گے۔