ھفتہ, 23 نومبر 2024


کابل میں انٹرنیشنل ہوٹل پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا

 

ایمزٹی وی(کابل)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں انٹرنیشنل ہوٹل پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا جس کے بعد فورسز اور حملہ آوروں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
افغان وزارت داخلہ کے مطابق 4 دہشت گردوں نے انٹرنیشنل ہوٹل میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 15 ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جب کہ حملہ آوروں نے ہوٹل کے ایک حصے کو آگ بھی لگا دی۔
ترجمان افغان وزارت داخلہ نصرت رحیمی نے انٹر کانٹیننٹل ہوٹل پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد چار ہے جو کہ اسلحہ اور خود کش جیکٹوں سے لیس ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہوٹل میں 2دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جب کہ ہوٹل میں مقیم افراد اور عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ترجمان نصرت رحیمی نے بتایا کہ دو حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق حملہ آوروں نے ہوٹل کی چوتھی منزل کو آگ لگا دی ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
دوسری جانب پاکستان نے کابل انٹر کانٹی نینٹل ہوٹل پر حملے کی شدید مذمت کی ہے جب کہ ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کسی بھی صورت حال میں قابل قبول نہیں ہے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment