ھفتہ, 23 نومبر 2024


کابل میں خودکش حملہ،26 افراد ہلاک

 

ایمزٹی وی(کابل)افغانستان کے دارالحکومت میں خود کش حملے میں 26 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کابل یونیورسٹی اور علی آباد اسپتال کے قریب ایک شخص نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا جس کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاک و زخمی افراد کو علی آباد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جن میں سے چار افراد کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کے بعد جائے وقوعہ کا گھیراؤ کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، جب کہ ریسکیو ادارے بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، ریسکیو ادارے کے افسر کا کہنا ہے کہ 50 کے قریب افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، زخمیوں کی حالت نازک ہے جس سے محسوس ہوتا ہے کہ حملہ بڑا تھا۔
ترجمان سیکیورٹی فورسز نے بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کر رہے ہیں، عینی شاہدین کے بیانات کو مدنظر رکھتے ہوئے ابتدائی طور پر کہا جا سکتا ہے کہ یہ ایک خود کش دھماکا تھا تاہم ابھی تفتیشی ٹیم اس کا جائزہ لے رہی ہے ۔ تاحال کسی انتہا پسند جماعت نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment