بدھ, 01 مئی 2024


سابق خاتون اول کلثوم نوازکی نمازجنازہ آج ادا کی جائے گی

 

لندن: سابق خاتون اول کلثوم نوازکی نمازجنازہ آج لندن کے ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کی جائے گی جس کے بعد ان کا جسد خاکی پاکستان لایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سابق خاتون اول کلثوم نوازکی لندن کے ریجنٹ پارک مسجد میں نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کا جسد خاکی پاکستان لایا جائے گا۔

سابق خاتون اول کا جسد خاکی پاکستان لانے کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، ان کی میت قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لاہور لائی جائے گی۔ مرحومہ کے دونوں بیٹے حسین اورحسن نواز اپنی والدہ کی تدفین میں شرکت نہیں کر سکیں گے تاہم میت کے ہمراہ صاحبزادی اسما نواز، داماد عثمان ڈار اور حسین نواز کے دو بیٹے آئیں گے۔

5 روزکی پیرول پررہائی کے بعد میاں نواز شریف مریم نواز اور ان داماد ر کیپٹن صفدر تمام تر رسومات ادا کرسکیں گے۔ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پہلے ہی پے رول پر رہا ہوکر جاتی امرا میں موجود ہیں۔

دوسری جانب نماز جنازہ اورتدفین کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، جمعے کو 5 بجے شریف میڈیکل کمپلیکس میں مولانا طارق جمیل نماز جنازہ پڑھائیں گے۔

واضح رہے کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ہونے اور حسین و حسن نواز کو اشتہاری قرار دیئے جانے کے باعث شہباز شریف خصوصی طور پر کلثوم نواز کا جسد خاکی لانے لندن گئے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment