جمعہ, 22 نومبر 2024


شام کی ساحلی شہرلتاکیہ پر اسرائیل کافضائی حملہ

 

دمشق : شام کے شہر لتاکیہ پر اسرائیل کے فضائی حملے کے بعد روس کاجاسوس طیارہ لاپتہ ہو گیا، آئی ایل ٹوئنٹی طیارہ میں چودہ اہلکار سوار تھے ۔
شام کے ساحلی شہرلتاکیہ پر اسرائیل نے فضائی حملہ کیا ہے، حملے کے وقت علاقے میں محو پرواز روسی جاسوس طیارہ لاپتہ ہوگیا۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس کے جاسوس طیارے آئی ایل ٹوئنٹی میں چودہ اہلکار سوار تھے، جس کا بحیرہ روم پر پرواز کے دوران رابطہ منقطع ہوگیا۔
روسی حکام کے مطابق طیارے کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق چار اسرائیلی لڑاکا طیارے شامی اہداف کونشانہ بنا رہے تھے ۔
روسی حکام کا کہنا ہے بحیرہ روم میں فرانسیسی بحری جہازسے بھی لتاکیہ پر میزائل داغے گئے ہیں اور خدشہ ہے شامی اہداف پر حملے کے دوران روسی جنگی طیارہ نشانہ بنا۔
یاد رہے رواں سال مارچ میں بھی شامی شہر لتاکیا میں روس کا ایک فوجی طیارہ حميميم کے فوجی اڈے پر گر پر تباہ ہو گیا تھا ، جہاں سے روس شام میں ہونے والی تمام فوجی کاررائیاں کرتا ہے۔
فرروی 2018 میں باغیوں نے ادلیب صوبے میں روس کا سخوئی 25 طیارہ مار گرانے کا دعوی کیا تھا، جنگی طیارہ تباہ ہونے سے پہلے پائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا تاہم پائلٹ جب زمین پرپہنچا تو اس کی باغیوں سے جھڑپ ہوئی اور وہ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔
واضح رہے 2015 میں روس نے شام میں فوجی کارروائیوں کا آغاز کیا تھا۔ روس کا کہناتھا اس نے فوجی کارروائی کا فیصلہ صدر بشار الاسد کی درخواست پر کی

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment